فضل الٰہی

پشاور:حکومتی رکن فضل الٰہی کاکل سے رحمان باباگرڈ اسٹیشن کاکنٹرول سنبھالنے کااعلان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں حکومتی رکن فضل الٰہی نے کل سے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھالنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کل صبح 9 بجے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کا بٹن میرے پاس ہوگا، لوڈ شیڈنگ کا شیڈول کل میں جاری کروں گا۔
فضل الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ جس حلقے کی جتنی لوڈشیڈنگ بنتی ہے اس کے مطابق بجلی فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے وزیراعلیٰ نے اعلان کیا تھا کہ وہ صوبے کا حق چھینیں گے ہم ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں:  عازمین حج کی سہولت کیلئَے مکہ اور مدینہ میں روبوٹس تعینات