طارق فضل چودھری

تحریک انصاف والے خود کوقانون سے ماورا سمجھتے ہیں ،طارق فضل چودھری

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف والے خود کوقانون سے ماورا سمجھتے ہیں لیکن ہم کسی سیاسی ورکرزکیخلاف مقدمے کے حق میں نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ عمرایوب،بیرسٹرگوہرنے کہا ہے کہ بغیرکسی نوٹس کیایکشن لیا گیا، پہلا نوٹس2020کو پی ٹی آئی سیکرٹریکٹ کو جاری کیا گیا، جب تحریک انصاف کی حکومت تھی، یہ نوٹس دے کرجائوں گا تاکہ بیرسٹرگوہرکومل جائے، دوسرا نوٹس2021 فروری میں بھیجا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی سیاسی ورکرزکیخلاف مقدمے کے حق میں نہیں، تحریک انصاف دورمیں اپوزیشن کیخلاف فسطائیت کومت بھولیں، ڈاکٹریاسمین راشد کومیڈیکل کی بنیاد پررعایت ملنی چاہیے، تحریک انصاف دورمیں مریم نوازکودودفعہ گرفتارکیا گیا تھا۔
طارق فضل چودھری نے مزید کہا کہ کسی سیاسی ورکر کے خلاف کسی سیاسی مقدمے کے حق میں نہیں ہیں، ہم کسی قسم کی فسطائیت کی حمایت نہیں کرتے ، 9 مئی میں ملوث لوگوں کے خلاف قانون کے مطابق مقدمات چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عید پر زائد کرایہ، محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک، 758 مسافر گاڑیوں کو جرمانہ