مزید 300طلبہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر بشکیک سے مزید 300طلبہ کو پشاور پہنچا دیاگیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایات پر کرغزستان سے طلبہ کو وطن واپس لانے کاسلسلہ جاری ، بشکیک سے مزید 300طلبہ کو پشاور پہنچا دیا گیا ۔
بشکیک سے خصوصی پرواز پشاور کے باچاخان ایئرپورٹ پہنچ گئی جہاں رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور اور دیگر ایم پی ایز نے طلبہ کا استقبال کیا۔
واپس آنے والے طلبہ میں اکثریت کا تعلق پنجاب اور سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے،واپس آنے والے طلبہ کو خیبر پختونخوا حکومت کے خصوصی انتظامات کے تحت آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا ۔
طلبہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بشکیک میں ہم غیر معمولی حالات سے گزرے، یبرپختونخوا حکومت کے مشکور ہیں کہ ہمیں بحفاظت واپس پہنچایا گیا۔
طلبہ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی دلچسپی سے ہی ہماری واپسی ممکن ہوئی،عمران خان کے وژن کے مطابق ہی یہاں عوام کی خدمت ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بجلی صارفین سے 2116 ارب روپے کیپسٹی چارجز لینے کا فیصلہ