بلوچستان ٹرانسپورٹرز

بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد کا آج سے پہیہ جام کا اعلان

ویب ڈیسک: بلوچستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے چیک پوسٹوں پربے جا تنگ کرنے کے خلاف آج سے صوبے بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ کو کئی کئی گھنٹے چیک پوسٹوں پر روکا جاتا ہے، چیک پوسٹوں پر گھنٹوں چیکنگ کے بہانے کھڑا کرکے اذیت دی جاتی ہے،جگہ جگہ چیک پوسٹوں کے بجائے جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کی جائیں۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق ہر چیک پوسٹ پر گھنٹوں کھڑا کیا جاتا ہے جس سے مسافر پریشان ہوتے ہیں، ساتھ میں فروٹ اور سبزیاں بھی خراب ہوجاتی ہیں۔
ٹرانسپورٹر کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹوں پر روکنے کے باعث گھنٹوں کا سفر دنوں میں طے ہوتا ہے۔
ٹرانسپورٹرز اتحاد کا کہنا ہے کہ ہفتے سے بلوچستان بھر کی شاہراہیں بلاک کردیں گے۔

مزید پڑھیں:  شہباز گل کے بھائی کو بازیاب نہ کرانے پر دو پولیس افسران معطل