سوات، بغیر منصوبہ بندی پانی کی گریوٹی سکیم عوام کیلئے وبال جان بج گئی

ویب ڈیسک: ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں بغیر منصوبہ بندی پانی کی گریوٹی سکیم عوام کیلئے وبال جان بن گئی۔
ذرائع کے مطابق مینگورہ شہر کی متعدد گلیوں میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے کھدائی کی گئی۔ اس دوران صاف اور گندے پانی کے پائپ کٹنے سے سارا پانی گندہ ہو گیا جس سے مختلف امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔
اہالیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اس دوران پائپوں کیلئَے کھدائی کرنے والے ٹھیکہ دار بجلی بھی بلا روک ٹوک استعمال کرتا دکھائی دے رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلا منصوبہ بندی پانی کی گریوٹی سکیم کیلئَے جاری کام پر ٹھیکہ دار اور مزدوروں کے خلاف سخت ردعمل آنے کا خدشہ ہے۔
عوام کی جانب سے ضلع انتظامیہ سے ٹھیکہ دار کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم اورترک صدر کاسرمایہ کاری، دفاعی تعاون بڑھانے کا اعادہ