پشاور کے عوام کیلئے بری خبر، بی آر ٹی کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور کی معروف بس سروس بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 تا 10 روپے اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ بی آر ٹی کے اخراجات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کو سالانہ 3 ارب روپے سے زائد خسارے کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے صوبائی بجٹ میں بی آر ٹی کے لیے 3 ارب روپے سبسڈی کی مد میں مختص کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بی آر ٹی کے کرایوں میں 5 تا 10 روپے اضافے کا فیصلے زیرغور رہا۔ کرایوں میں اضافہ کی منظوری کیپوما بورڈ سے لی جائے گی۔
مزیر خانہ کی جانب ستے بی آر ٹی کی دکانوں کا کم سےکم کرایہ 100 روپے فی مربع فٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی جبکہ کیپوما کو 3 کمرشل پلازوں کو کرائے پر دینے کیلئے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

مزید پڑھیں:  گیری کرسٹن قومی ٹیم میں اختلافات سے ناخوش، فٹنس غیر تسلی بخش قرار دیدی