ٹانک، پک اپ کو حادثہ، بچی اور 3 خواتین جاں بحق

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک کے تھانہ سراغر کی حدود لروژہ کے مقام پر پک اپ حادثے کا شکار ہو گئی ۔ حادثہ میں ایک بچی اور 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں جبکہ اس میں 7 خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق پک اپ نجی پروگرام کے لئے نزدیک گاؤں جا رہی تھی کہ اس دوران بریک فیل ہونے کے باعچ پک اپ کھائی میں جا گری۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثہ میں‌3 خواتین جاں بحق اور زخمی خواتین کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  شبقدر اور مہمند کے بعض علاقوں میں بھی آج عید الاضحی منائی جارہی ہے