کیپٹن حسین جہانگیر اور حوالدار شفیق اللہ فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ویب ڈیسک: کیپٹن حسین جہانگیر شہید اور حوالدار شفیق اللہ شہید فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے 25 سالہ کیپٹن حسین جہانگیر شہید (ضلع رحیم یار خان) اور 36 سالہ حوالدار شفیق اللہ شہید (ضلع کرک) اپنے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیئے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے عیدالاضحی کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کی