پولیو کیسز میں اضافہ، رواں سال کا پانچواں کیس کراچی سے رپورٹ

ویب ڈیسک: ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی کے ضلع شرقی میں 31 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس حالیہ کیس کے ساتھ ہی پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت میں قائم پولیو لیبارٹری کے مطابق متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 15 اکتوبر کو ظاہر ہوئیں اور بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔

مزید پڑھیں:  اشتہارات کی مد میں کمپنیز کی ٹیکس ایڈجسٹمنٹ پر پابندی کی تجویز واپس لینے کا مطالبہ