جنگ عظیم دوم سے زیادہ بارود غزہ پر برسایا گیا، صالح عبدالشافی

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ صیہونیوں نے پورے غزہ کا انفراسٹرکچر تباہ کر کے رکھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے برسائے گئے بموں میں ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال ہونے کی تحقیقات کی جائے۔
اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مبصر صالح عبدالشافی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ جنگ عظیم دوم سے زیادہ بارود غزہ پر برسایا گیا۔
صالح عبدالشافی نے صیہونی فورسز کی جانب سے غزہ پر ڈیپلیٹڈ یورینئم استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کی ممل تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی