ٹی 20ورلڈکپ

ٹی 20ورلڈکپ: امریکہ کو ہرا کر بھارت سپر8مرحلے میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک: ٹی 20ورلڈکپ کے 25ویں میچ میں بھارت نے امریکا کو 7وکٹوں سے شکست دیکر سپر 8مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت نے امریکا کا 111رنز کا ہدف با آسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا،سوریا کمار یادیو 50 اور شیوم دوبے 31رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
نیویارک میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
امریکا نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 110رنز بنائے۔
نتیش کمار 27اور ٹیلر 24رنز بناکر نمایاں رہے،کورے اینڈرسن 15، ہرمیت سنگھ 10 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9رنز کے عوض 4وکٹیں لیں جبکہ ہاردک پانڈیا نے 2 اور اکسر پٹیل نے ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
امریکا کے 111رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز تو اچھا نہ ہوا تھا، ویرات کوہلی صفر اور کپتان روہت شرما 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،وکٹ کیپر رشبھ پنت بھی 20 گیندوں پر 18 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
3 وکٹیں گرنے کے بعد سوریا کمار یادیو اور شیوم دوبے نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو آہستہ آہستہ آگے بڑھایا۔
یوں بھارت نے امریکا کا 111رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا۔
سوریا کمار یادیو 50 اور شیوم دوبے 31 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔
امریکا کے سوربھ نیٹراوالکر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ علی خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  مردان : یونیورسٹی اراضی فروخت کرنے کے فیصلے خلاف احتجاجی مظاہرہ