کالی آندھی کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں کم بیک، کیویز کو 13 رنز سے ہرا دیا

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024ء میں کالی آندھی نے کم بیک کرتے ہوئے کیویز کو 13 رنز سے ہرا دیا۔
گروپ سی کی دونوں ٹیموں کے درمیان ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں ٹاکرا ہوا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 149 رنز سکور کیے اور نیوزی لینڈ کو کامیابی کیلئے 150 رنز کا ہدف دیا۔
شرفین رتھرفورڈ نے 39 بالز پر 68 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے، نکولس پورن نے 17، عقیل حسین نے 15رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
150 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بنا سکی۔
وکٹ کیپر بیٹر گلین فلپس 33 گیندوں پر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، گڈاکیش موتی نے 3 جبکہ عقیل حسین نے ایک وکٹ اڑائی۔
یاد رہے کہ کالی آندھی نے میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کو ہرا کر شاندار کم بیک کیا.

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان