ٹی 20 ورلڈ کپ، افغانستان کی سپر 8 مرحلے میں انٹری، کیویز کا سفر تمام

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کے میدانوں پر کھیلے جانے والے میچ میں افغانستان نے پاپوانیوگنی کو شکست دیکر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
افغانستان کی کامیابی کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر تمام ہو گیا۔
برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
پاپوانیوگنی کی ٹیم آخری اوور میں 95 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ افغانستان کی جانب سے فضل الحق نے 3، نوین الحق نے 2 اور نور احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
96 رنز ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے بلے بازوں نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ہدف کو 16 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

مزید پڑھیں:  سوات:مسافرکوچ میں سلنڈر پھٹنےسےآگ بھڑک اٹھی،14افراد جھلس گئے