حج کارکن اعظم وقوف عرفہ آج اداکیاجائیگا،لاکھوں عازمین کی میدان عرفات آمد

میدان عرفات میں لاکھوں فرزندان اسلام رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ مسجدالحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر ماہربن حمد خطبہ حج دیں گے۔
ویب ڈیسک: حج کے لیے سعودی عرب میں موجود لاکھوں کی تعداد میں عازمین میدان عرفات پہنچ گئے ہیں جہاں خطبہ حج سننے کے ساتھ رکنِ اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
اس دن عازمین حج میدان عرفات میں عبادت الہیٰ اور دعائیں کریں گے اور غروب آفتاب کے ساتھ ہی مزدلفہ کی جانب روانہ ہوجائیں گے جہاں مغربین ادا کی جائینگی۔
اس کے علاوہ حجاج اسی مقام پر رمی کے لیے کنکریاں اکھٹی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف اہداف کے حصول میں خیبرپختونخوا حکومت کی مشروط آمادگی

دنیا بھر سے سعودی عرب آئے عازمین حج کے قافلے جمعہ کی نصف شب کے بعد منیٰ سے میدان عرفات کےلیے روا نہ ہوگئے تھے۔
رات کے آخری پہر جبل الرحمہ پر پہنچنے والے حجاج دعاؤں میں مصروف رہے جبکہ حجاج کی بڑی تعداد مسجد نمرہ پہنچ گئی تھی۔
مسجد نمرہ کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ دنیا کی وہ واحد مسجد ہے جو ہر سال صرف ایک دن یعنی یوم عرفہ کو ہی کھولی جاتی ہے۔
خطبہ حج ادا کرنے کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقلید میں یہاں ظہرین ادا کی جاتی ہیں۔
سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی دعوت پر 2 ہزار سے زائد فلسطینی حج ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بجٹ مشن، شہبازشریف کی بلاول بھٹوکوتحفظات دورکرنیکی یقین دہانی