پشاور، جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل، فنڈ ریلیز کر دیا گیا

ویب ڈیسک: عید قربان سے قبل جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کا مسئلہ حل، محکمہ اعلی تعلیم کی جانب سے صوبے کی 5 جامعات کو ایک ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ اعلی تعلیم کی جانب جاری مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ جامعہ پشاور کو 39 کروڑ روپے، زرعی یونیورسٹی کو 22 کروڑ، گومل یونیورسٹی کو 10 کروڑ، انجنئیرنگ یونیورسٹی کو 18 کروڑ، پی اے ایف، آئی اے ایس ٹی کو 10 کروڑ جاری کر دیئے گئے۔
چیئرمین کیمپس کوارڈینیشن کمیٹی ڈاکٹر جہان بخت نے اس حوالے سے بتایا کہ ملازمین کو تنخواہیں مل گئی ہیں جس پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری کا مشکور ہوں۔
وی سی زرعی یونیورسٹی نے بتایا کہ محکمہ خزانہ اور محکمہ اعلی تعلیم نے گرانٹس جاری کردئیے۔
ڈاکٹر جہان بخت نے بتایا کہ سیکرٹری ایچ ای ڈی، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور منسٹر ایچ ای ڈی کا فنڈز فراہم کرنے پر مشکور ہوں۔

مزید پڑھیں:  عیدالاضحٰی: ملک بھر میں 12 لاکھ سے زائد جانور ذبح کیے گئے