پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ریلیف سے محروم

ویب ڈیسک: ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہری ریلیف سے محروم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور میں مقیم طلبہ، ملازمین اور مزدوروں کی عید منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں کو روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔
اس دوران پبلک ٹرانسپورٹ اڈوں میں گاڑیوں کے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافہ کے ساتھ ہی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں اڈوں سے غائب کر دی گئی ہیں۔
شہریوں کی جانب سے وزیراعلی اور وزیر ٹرانسپورٹ سے اس واقعے کا نوٹس لینے اور عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دیئے جانے کا امکان