شہباز گل کے بھائی کو بازیاب نہ کرانے پر دو پولیس افسران معطل

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو بازیاب نہ کرانے پر لاہور ہائیکورٹ نے دو پولیس افسران معطل کر دیئے.
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کے بھائی کو بازیاب نہ کرانے کیخلاف درخواست کا 2 صفحات پر مشرمل تحریری فیصلہ جسٹس امجد رفیق نے جاری کر دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق آئی جی سینئر پولیس افسر کو مغوی کی بازیابی کیلئے تعینات کرے۔ عدالت کی جانب سے 10 جون کو مغوی کی بازیابی کا حکم دیا گیا تھا۔
عدالتی فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی اور اے ایس پی مغوی کی بازیابی کیلئے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے۔ پولیس نے چار دنوں میں مغوی کی بازیابی کے لئے کوشش ہی نہیں کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جیوفینسنگ، سی سی ٹی وی، سیف سٹی، موٹروے اور دیگر ذرائع سے مغوی کو ٹریس کیا جائے۔
یاد رہے کہ شہباز گل کے بھائی کو بازیاب نہ کرانے پر لاہور ہائیکورٹ نے دو پولیس افسران معطل کر دیئے.

مزید پڑھیں:  شہید صحافی کے قتل کیخلاف جمرود، لنڈی کوتل اور نوشہرہ میں احتجاجی مظاہرہ