سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ

ویب ڈیسک: ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 185 کلو میٹر تھی۔
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
یاد رہے کہ زلزلے کے جھٹکے سوات اور گرد و نواح میں‌محسوس کئے گئے تاہم اس کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں.

مزید پڑھیں:  سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، 78ہزارپوائنٹس کی حدپہلی بارعبور