عید پر زائد کرایہ، محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک، 758 مسافر گاڑیوں کو جرمانہ

ویب ڈیسک: عید پر زائد کرایہ وصول کرنے پر محکمہ ٹرانسپورٹ متحرک ہو گیا۔ اس دوران کارروائی کرتے ہوئے 758 مسافر گاڑیوں کو جرمانہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے صوبہ بھر میں مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے پر 758 مسافر گاڑیوں کو جرمانہ کردیا۔
اس حوالے سے جاری دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز محکمہ ٹرانسپورٹ نے 52 بس اڈوں میں ایک ہزار438 گاڑیوں میں مسافروں سے پوچھ گچھ کی۔
اس دوران زائد کرایہ وصول کرنے پر ایک لاکھ 89 ہزار317 روپے مسافروں کو واپس کردئیے گئے۔
دستاویز کے مطابق زائد کرایہ وصول کرنے پر 758 مسافر گاڑیوں کو جرمانہ کرکے 3 لاکھ 48ہزار روپے جرمانہ وصول کیاگیا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد، پشاورسمیت صوبے کے مختلف شہروں میں زلزلہ