8صیہونی فوجی ہلاک

حماس کا اسرائیلی فوجی قافلے پر حملہ، 8صیہونی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر حما س کے جنگجوئوں نے حملہ کیا جس میں 8صیہونی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی جنگجوئوں کی جانب سے اسرائیلی فوجی قافلے پر حملہ جنوبی غزہ میں کیا گیا، اسرائیلی فوجی گاڑی کو تال السلطان کے علاقے میں راکٹ سے نشانہ بنایا گیا، حملے میں اسرائیلی گاڑی مکمل تباہ ہو گئی۔
حملے کے نتیجے میں 8اسرائیلی فوجی موقع پر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں، غزہ میں 27 اکتوبر سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مجموعی تعداد 307 ہو گئی۔
حماس کے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہاگری نے نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ حملے کی تحقیقات ہو ںگی کہ کیسے فوجی گاڑی نشانہ بنی، حملے کے فوری بعد ریسکیو کیلئے پہنچنے والی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ :جنوبی افریقاویسٹ انڈیز کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا