مسجد الرحمہ

فلسطینیوں نے بمباری سے متاثرہ مسجد الرحمہ کے ملبے پر عیدالاضحی کی نماز ادا کی

ویب ڈیسک: مسجد اقصیٰ میں پابندی کے باعث فلسطینیوں نے بمباری سے متاثرہ مسجد الرحمہ کے ملبے پر عید الاضحی کی نماز ادا کی ۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مظلوم فلسطینیوں کو نمازِ عید کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مسجدِ اقصی کے دروازوں پر قفل ڈال دیئے
قابض فوج نے سکیورٹی کے نام پر فلسطینیوں کو مسجدِ اقصی میں داخل ہونے سے روکتے ہوئے نماز کے لیے آئے فلسطینیوں پر حملہ کرکے انہیں زد و کوب کیا۔
مسجد اقصی میں پابندی کے باعث فلسطینیوں نے جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں متاثر ہونے والی الرحمہ مسجد کے ملبے پر عید کی نماز ادا کی۔

مزید پڑھیں:  اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال پر معمور عملہ تبدیل