نمازعید کے دوران صیہونیوں کا حملہ، 5 بچوں سمیت 40 سے زائد فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: صیہونیوں کے ظلم و جبر کے باوجود عید قربان پر فلسطینیوں نے نمازعید کی ادائیگی کیلئے مسجد اقصیٰ جانا چاہا لیکن پابندی کے باعث انہیں روک دیا گیا۔
اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینیوں نے بمباری سے شہید مساجد اور عمارتوں کے ملبے کے درمیان نمازعید ادا کی۔ اس دوران صیہونیوں نے حملہ کر دیا جس سے 5 بچوں سمیت 40 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے عیدالاضحیٰ کے روز بھی اپنی بربریت کا سلسلہ جاری رکھا اور اس دوران سنگ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئَے فلسطینیوں پر بم برسا دیئے۔
صیہونی بمباری سے 5 بچوں سمیت 40 سے زائد فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں ایرانی ملکہ پری چہرہ کا مقبرہ خستہ حالی کا شکار