نیتن یاہو نے 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی

ویب ڈیسک: سابق اسرائیلی جنرل بینی گانٹز کی حکومت سے علیحدگی کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی 6 رکنی جنگی کابینہ تحلیل کردی۔
ذرائع کے مطابق نیتن یاہو کی جانب سے غزہ جنگ کے حوالے سے وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور وزیر سٹریٹجک اُمور رون ڈرمر پر مشتمل چھوٹے گروپ سے مشاورت کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم سے ان کے اتحادیوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گوئر کو جنگی کابینہ میں شامل کیا جائے.
اس حوالے سے ماہرین نے رائے کا اظہار کیا کہ اگر نیتن یاہو ایسا کرتے ہیں‌تو ایسی صورت میں امریکا سمیت اسرائیل سے بین الاقوامی شراکت داروں کے تعلقات بھی تناؤ کا شکار ہو سکتے تھے۔
حکومت سے علیحدگی اختیار کرنے والے سابق اسرائیلی جنرل بینی گانٹز اور آئزن کوٹ دونوں نے کہا تھا کہ نیتن یاہو غزہ جنگ کے لیے حکمت عملی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کچے میں ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں کو قومی دھارے میں لایا جائے،صدر مملکت