پیپلز پارٹی سے تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے کئے جائِیں گے، رانا ثناء اللہ

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مابین میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزارتیں نہیں لیں لیکن حکومت کے تمام معاملات میں شامل ہے۔
رانا ثناء اللہ کا وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مابین ہونیوالی ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ بجٹ اور پنجاب حکومت سمیت تمام معاملات پر اس ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام معاملات افہام تفہیم سے طے کئے جائِں گے۔ اس حوالے سے دو کمیٹیاں ترتیب دی گئی ہیں جن کا اجلاس کل طے ہے۔

مزید پڑھیں:  رسالپور پولیس اور رہزنوں میں جھڑپ، رہزن ہلاک، اہلکار زخمی