وزیراعظم شہباز شریف دورہ تاجکستان

وزیراعظم شہباز شریف دورہ تاجکستان پر روانہ ، اہم معاہدوں کا امکان

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف دورہ تاجکستان پر روانہ ہو گئے، ان کے 2 روزہ دورہ کے دوران تاجکستان میں اہم امور پر تبادلہ خیال کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ تاجکستان کے دوران تاجک صدر امام علی رحمان اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک میں مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی تھی۔ اس دوران شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایف کیلئے خیر سگالی کے جذبات اور دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
قازقستان کے سفیر سے ملاقات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ 3 تا 4 جولائی 2024 کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے اجلاس کیلئے آستانہ کے اپنے آئندہ دورے کے دوران صدر توکایف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

مزید پڑھیں:  زمین کے بڑھتے درجہ حرارت کے ہماری نیند پر منفی اثرات