قطر میں پاک افغان حکام ملاقات

قطر میں پاک افغان حکام ملاقات، دوطرفہ و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: قطر میں پاک افغان حکام ملاقات سازگار ماحول میں ہوئی۔ اس دوران دوطرفہ و علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی حکام کی حمایت پر افغان وفد نے شکریہ ادا کیا۔
ملاقات کے حوالے سے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ یہ ملاقات سازگار ماحول میں اور مثبت رہی۔
دوحہ میں غیر معمولی ملاقات پاکستانی سفیر محمد اعجاز کی رہائش گاہ پر ہوئی اور وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اس دوران پاکستانی وفد کے سربراہ آصف درانی اور کابل میں پاکستانی ڈپٹی ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی شریک تھے۔ ملاقات میں دوحہ تھری کانفرنس، دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغان عبوری وفد دوحہ میں بھارتی وفد سے بھی ملاقات کر چکا ہے۔ افغان طالبان اور حکومتی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میدیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آصف درانی اور دیگر پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔
قطر میں پاک افغان حکام ملاقات، دوطرفہ و علاقائی مسائل پر سپورٹ کرنے پر افغان حکام مشکور ہیں۔
ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایکس پیغام میں‌ د وحہ میں تیسرے اجلاس کو شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کا موقف تمام شریک ممالک تک پہنچایا گیا ۔
ان کا کہنا تحا کہ مالیاتی اور بینکنگ سیکٹرز پر سے پابندیاں ہٹ جائیں گی۔ روس نے اشارہ دیا کہ ماسکو طالبان پر سے پابندیاں ہٹا سکتا ہے ۔
یاد رہے کہ ملاقات میں دوحہ تھری کانفرنس، دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :بی آر ٹی نجی کمپنی کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کالعدم