صیہونی بربریت سےمزید 45فلسطینی شہید

صیہونی بربریت سےمزید 45فلسطینی شہید ، نہتے عوام کو انخلا کی وارننگ

صیہونی بربریت سےمزید 45فلسطینی شہید کر دیئَے گئے جبکہ اس کے ساتھ ہی سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
ویب ڈیسک: غزہ جنگ ہر گزرتے دن کیساتھ مزید تیز ہوتی جا رہی ہے، صیہونی بربریت سےمزید 45فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
اس دوران اسرائیلی افواج نے جبر و استبداد کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے و بے گھر فلسطینیوں کو ایک بار پھر انخلا کی وارننگ جاری کر دی۔
غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں تاہم اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی بربریت سےمزید 45فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔ ان میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی بتائی جا رہی ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی ٹینک 3 اطراف سے داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد بے گھر فلسطیینوں کو فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔ اس موقع پر ان میں ایسے بھی فلسطینی ہیں جو اس شدید گرمی میں زخمی حالت میں ہیں اور ان کے پاس سر چھپانے کی جگہ بھی نہیں ہے۔
اسرائیلی افواج نے غزہ پر بمباری کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے ہیڈکوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا ۔ اس حوالے سے اسرائیلی افواج نے یہ الزام لگایا کہ یہ امدادی ایجنسی کا ہیڈکوارٹر نہیں حماس کا اسلحہ گودام تھا اس لئے اسے نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  ٹانک میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ، مجموعی تعداد 28 ہو گئی