پاکستان کا افغانستان سے دہشتگرد

پاکستان کا افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ

افغان سرزمین سے بڑھتے دہشتگردی خطرات کے پیش نظر پاکستان کا افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کیخلاف فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ حافظ گل بہادر سمیت پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دیگر دہشتگرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے پاکستان کی جانب سے افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے افغان سرزمین سے بڑھتے دہشتگردی خطرات کے پیش نظر افغان عبوری حکومت سے حافظ گل بہادر اور دیگر دہشتگرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانے نے ڈھاکا میں پاکستانی طلبا کو احتجاجی مظاہروں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستانی طلبا کو کہا گیا ہے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا جائے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا ہم نے افغان حکومت کو حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی کرنے کا کہا ہے۔ اس سلسلے میں افغانستان کو اپنے تحفظات سے بھِی آگاہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان حکام سے ان دہشتگردوں کے خلاف فوری کارروائی کی توقع ہے۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے اس حوالے سے پاکستان افغان حکام سے بات چیت کرتا رہا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ہم افغانستان سے دہشتگردی میں ملوث افراد اور گروپس کے بارے میں ٹھوس ثبوت، انٹیلی جینس معلومات کا تبادلہ کرتے رہے ہیں، افغان حکام ان عناصر کے بارے میں جانتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم نے افغان حکام کو اس حملے کے ماسٹر مائنڈ اور حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف سنجیدہ کارروائی کرنے کا کہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے افغان انتظامیہ پر زور دیا گیا ہے کہ وہ دہشتگرد گروپوں کیخلا ف موثر کارروائی کرے۔ افغان حکومت کی جانب سے دہشتگرد گروپوں کے خلاف کارروائی ناکافی ہے۔
یاد رہے کہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے ہونیوالی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں‌ بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے.

مزید پڑھیں:  عمران خان! جیسا کروگے ویسا بھرو گے : نواز شریف