آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس

آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس کی سکروٹنی کی جائیگی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 41 آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس کی سکروٹنی کی جائے گی، اس کے ساتھ ان کے کاغذات نامزدگی کے موازنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 41 آزاد ارکان کے وابستگی سرٹیفکیٹس اور کاغذات نامزدگی کی سخت سکروٹنی کی جائے گی۔ اس دوران یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایک رکن اسمبلی کی جانب سے دو حلف ناموں پر بھی ابہام موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانونی ٹیم اور متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری کردیں کہ آزاد ارکان کے بیان حلفی پر دستخط کی سخت سکروٹنی کی جائے تاکہ کسی قسم کا کوئی شک باقی نہ رہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی پر دستخط ، بیان حلفی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ جن آزاد ارکان کے دستخط مطابقت نہ رکھتے ہوں اس صورت میں ان کا وابستگی فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 41 آزاد ارکان کے کاغذات نامزدگی فارم سکروٹنی کیلئے منگوا لیے ہیں تاکہ ان کی جانچ پڑتال کی جا سکے، سکروٹنی کمیٹی ان کاغذات کی مکمل جانچ کر کے اس حوالے سے مکمل رپورٹ کمیشن کو پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کیخلاف نابیناافراد سڑکوں پرنکل آئے،ان پرتشددقابل مذمت ہے