تحریک انصاف کو 27 نشستیں ملنے

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو 27 نشستیں ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو 27 نشستیں ملنے کا امکان ہے جن میں 24 خواتین کی جبکہ 3 اقلیتوں کی نشستیں شامل ہیں، اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فہرست تیار کر لی۔
ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے تیار کردہ فہرست کے مطابق خواتین کی 24 اور اقلیتوں کی تین نشستوں سمیت پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کو 27 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بعد فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرائی جائے گی، تحریک انصاف کی جانب سے سعدیہ ایوب، روبینہ خان اور عائشہ بھٹہ سمیت صنم جاوید کی بہن فلک جاوید کا نام بھی مخصوص نشستوں کے لئے زیرغور ہے۔
ان کے علاوہ روبینہ رضوان، روبینہ جمیل اور اشمہ شجاع کے علاوہ ڈاکٹر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کا نام قومی و صوبائی اسمبلی کے لئے تجویز کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کے لئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی میں زرتاج گل، کنول شوزب اور سیمابیہ طاہر شامل ہیں، ان کی تیار کردہ فہرست سابق وزیر اعظم کی منظوری و اجازت کے بعد الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائیگی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستیں پی ‌ٹی آئی کو دینے کا حکم جاری کیا تھا.

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کا مشرق وسطیٰ پر فضائی حملہ کرنے کا اعلان