عائزہ خان ایک بار پھر جُھلسنے سے بچ گئیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ عائزہ خان کی شوٹنگ کے دوران جُھلسنے سے بچنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی مختصر ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ سیاہ لباس میں ملبوس ساحلِ سمندر پر گھوڑے کو ٹہلاتی ہوئی نظر آئیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائزہ خان جیسے ہی گھوڑے کی رسی پکڑے بےدھیانی میں اُلٹے قدم چلنے لگتی ہیں تو اُن کا بازو ساتھ موجود مشعل سے ٹکراتا ہے۔
اداکارہ زور سے چیخ مار کر پیچھے ہٹتی ہیں اور پھر اپنے گھوڑے کو بھی مشعل کے قریب جانے سے روکتی ہیں۔
یہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ یہ دوسری قسط ہے کہ جب میں دوبارہ خود کو جلانے لگی تھیں لیکن شکر ہے کہ میں نے اپنے ساتھ ساتھ گھوڑے کو بھی نقصان سے بچالیا۔
عائزہ خان کے ساتھ یہ واقعہ اُن کے نئے فوٹو شوٹ کی عکس بندی کے دوران پیش آیا، ویڈیو دیکھ کر اداکارہ کے مداح جہاں پریشان ہوئے تو وہیں اُن کے محفوظ رہنے پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ‘جانِ جہاں’ کی شوٹنگ کے دوران بھی عائزہ خان آگ لگنے کی وجہ سے بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی تھیں۔

مزید پڑھیں:  سجل علی کے ہاتھ سے نمک والی چائے بھی پی لوں گا، فیروز خان