میری بیٹی میری شادی کے حق میں نہیں، سشمیتا سین

ماضی کی معروف بالی ووڈ اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کی بیٹی نہیں چاہتی کہ وہ شادی کریں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشمیتا سین نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی بیٹیوں، نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
ریا چکرورتی نے سشمیتا سین سے پوچھا کہ آپ کی بیٹیاں آپ کی شادی کے بارے میں کیا سوچتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں اگر اپنی بڑی بیٹی کی بات کروں تو وہ میری شادی کے حق میں نہیں۔
سشمیتا سین نے کہا کہ میں جب بھی اپنی بڑی بیٹی سے پوچھتی کہ کیا مجھے اس لڑکے سے شادی کرنی چاہیے؟ تو وہ جواب میں کہتی ہے کہ نہیں! آپ کو شادی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔
اداکارہ نے اُن کی شادی سے متعلق اپنی چھوٹی کی رائے کے بارے میں بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی کہتی ہے کہ آپ نے ہمیشہ اپنی زندگی اپنے اصولوں پر گزاری ہے، لہٰذا اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کسی مرد کے ساتھ زندگی گزار سکتی ہیں تو آپ شادی کرلیں۔
اُنہوں نے تنہا دو بیٹیوں کی پرورش کرنے کے بارے میں کہا کہ ہر بچے کی زندگی میں باپ کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن میری بیٹیوں کو کبھی بھی باپ کی کمی محسوس نہیں ہوئی کیونکہ اُن کا باپ کبھی تھا ہی نہیں۔
سشمیتا سین نے مزید کہا کہ میری بیٹیوں نے اپنی زندگی میں مجھے ہی والدہ اور والد کے روپ میں دیکھا ہے، اسی لیے اُنہیں کبھی باپ کی ضرورت نہیں پڑی۔
واضح رہے کہ سشمیتا سین نے سال 2000 میں بڑی بیٹی رینی اور سال 2010 میں اپنی دوسری بیٹی علیسہ کو گود لیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ہانیہ عامر نے اُن کی نازیبا ویڈیوز پھیلانے والے بھارتی کو پکڑ لیا