سلمان خان اور سنجے دت 12 برس بعد دوبارہ ساتھ نظر آئیں گے

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور سنجے دت 12 سال بعد دوبارہ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
ویب ڈیسک: دونوں اداکار آخری مرتبہ سپر ہٹ فلم ’سن آف سردار‘ میں نظر آئے جہاں سنجے دت مرکزی کردار جبکہ سلمان خان ان کے ساتھ ایک گیت میں دکھائی دیے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹار پھر سے ایک ساتھ ’نظر پھر سے ایک‘ گیت میں نظر آئیں گے اور یہ گانا گلوکار اے پی ڈھلوں کی میوزک ویڈیو ہے جس کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔
سلمان خان کے فارم ہاؤس میں پروجیکٹ کو حتمی شکل دینے کے لیے اداکار اور گلوکار کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یاد رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت ساجن اور چل میرے بھائی، یہ ہے جلوہ جیسی بلاک بسٹر فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اداکار نہیں بنتا تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفیٰ