میڈیکل سٹور کامالک اغواء

ٹانک میں میڈیکل سٹور کامالک اغواء ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ویب ڈیسک: ٹانک میں علی الصبح میڈیکل سٹور کے مالک کو اغواء کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروںکی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ ملازئی کی حدود محلہ حاجی خیل میں پیش آیا جہاں میڈیکل سٹور کے مالک سلیم کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کر لے گئے ۔
اس موقع پر مقامی چیغہ پارٹی اور اغوا کاروں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مقامی لوگوں اور پولیس کی جانب سے اغواء کاروں کا پیچھا جاری ہے تاہم تاحال ملزمان کو ٹریس کرنے میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی ۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل پر بڑا حملہ، ملٹری بیس کو نشانہ بنا لیا