جماعت اسلامی دھرنا جاری

جماعت اسلامی دھرنا جاری، حکومتی کمیٹی سے دوبارہ ملاقات طے

ویب ڈیسک: مہنگائی اور بھاری بجلی بلوں کے خلاف جماعت اسلامی دھرنا جاری ہے اور پارتی سربراہان کی جانب سے دھرنا مزید جاری رکھنے کا کہا گیا ہے، دوسری جانمب حکومتی کمیٹی سے دوبارہ ملاقات بھی آج طے ہے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھے گا، کل کی ملاقات کے بعد آج دوبارہ حکومتی کمیٹی کی جماعت اسلامی سے ملاقات طے ہے۔
یاد رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی میں مہنگی بجلی اور ٹیکس کے خلاف دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا، اس دوران حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔
گزشتہ روز حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے بعد لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹیم سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن دھرنا بھی جاری رہے گا۔
دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے زیادہ تر مطالبات بجلی سے متعلق ہیں، کوشش ہے اس مسئلے کو جلدی ختم کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ماضی کی طرح مطالبات ٹالنے کی کوشش نہ کریں، ہمارا دھرنا تمام مطالبات مانے جانے پر ہی ختم ہو گا، انہوں نے واضح کیا کہ راستے میں لگائے گئے یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آئی پی پیز کا دھندا چلتا رہے لیکن ہم عوام کے لیے ریلیف لیکر ہی جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  سوات اور صوابی میں فائرنگ، نوجوان جاں بحق، 5 افراد زخمی