خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال

پشاور: خیبرپختونخوا میں محکمہ صحت کے مطابق کوروناوائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 09 افراد جاں بحق ہوگئے، صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد619 ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15ہزار206 ہوگئی ہے،

مزید پڑھیں:  نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امیر مقام کا دورہ کرغزستان ملتوی

کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 140 مریض صحت یاب ہوئے، صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 3771متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں،

پشاور میں رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5516ہو گئی ہے، مجموعی طور پر کورونا وائرس سے متاثرہ 328افراد انتقال کرچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 227افراد متاثر ہوئے ہیں

مزید پڑھیں:  پشاور:بی آر ٹی بس روکنے یا کوریڈور بند کرنے پر جرمانہ لگے گا