Atif Aslams Azaan recitation is all Motivation we need right now

خانہ کعبہ میں اذان دینا میری سب سے بڑی خواہش ہے:گلوکار عاطف خان

ویب ڈیسک :پاکستان کے مقبول ترین گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش خانہ کعبہ میں اذان دینا ہے۔گلوکار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘خانہ کعبہ میں اذان دینا زندگی کی سب سے بڑی خواہش ہے، جو شخص میری سفارش کردے، زندگی بھر اس کے لیے کام کروں گا’۔حال ہی میں عاطف اسلم نے اذان کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جو پاکستان بھر میں وائرل ہوئی تھی، اس کے بارے میں گلوکار نے کہا کہ ‘میں نے سنا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد میں لوگ چھتوں پر جاکر اذان دیتے تھے، وہاں سے یہ خیال مجھے آیا اور میں نے مزید سوچے بغیر اس پر عمل کیا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ریکارڈنگ سے ایک دن قبل میں رات بھر سو نہیں سکا، ان جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ کی مہربانی سے مجھے ایسا موقع مل سکے گا’۔، مگر میں دنیا کے ساتھ مذہب کو لے کر چلنا چاہتا ہوں، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں موسیقی کو مکمل طور پر چھوڑ دوں گا، مگر میں یہ ضرور چاہتا ہوں کہ دین کے اہم پہلوں جیسے اللہ تعالی کے اسمائے حسنی اور تاجدار حرم کو اجاگر کروں’۔

مزید پڑھیں:  اداکار نہیں بنتا تو والد کے کہنے پر بریانی بیچ رہا ہوتا، فہد مصطفیٰ