کوہستان لوئر میں زنانہ ہائی سکول

کوہستان لوئر میں زنانہ ہائی سکول نہ ہونےکا انکشاف

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان لوئر میں زنانہ ہائی سکول نہ ہونے کے انکشاف نے لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔ اس ترقیافتہ دور میں بھی ایسا علاقہ ہے جہاں ہائی سکول برائے طالبات نہ ہو۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہستان لوئر میں سکولوں سے متعلق سوال پر محکمہ تعلیم کی جانب سے اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں کہنا ہے کہ پورے ضلع میں ایک بھی لڑکیوں کیلئے مڈل تعلیم کے بعد آگے بڑھنے کیلئے ہائی سکول موجود نہیں، مڈل سکول کو ہائی سکول کا درجہ دینے کیلئے 25 طالبات ہونا لازمی ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے مزید کہا گیا نے کہ رواں سال اے ڈی بی میں کوہستان میں سکولوں کی اپ گریڈیشن اور نئے سکولوں کا قیام شامل ہے۔
اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ نئے سکولوں کے قیام اور اپ گریڈیشن سے کوہستان لوئر میں طالبات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے زنانہ ہائی سکول کا ضلع کوہستان لوئر میں نہ ہونے سے وہاں کی بچیاں مڈل کے بعد آگے تعلیم کے حصل سے رہ جاتی ہیں. اس اکیسویں صدی میں بھی اس علاقے کی بچیاں علم جیسی دولت سے محروم ہیں.

مزید پڑھیں:  عدلیہ کےحق میں احتجاج:عمران خان نےعلی امین کواہم ہدایات جاری کردیں