بنگلا دیشی چیف جسٹس سے مستعفی

شیخ حسینہ کے بعد بنگلا دیشی چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

ویب ڈیسک: بنگلادیش میں جاری طلبہ کا احتجاج جاری، شیخ حسینہ کے بعد بنگلا دیشی چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق طلبہ کے الٹی میٹم کے پیش نظر چیف جسٹس بنگلادیش سپریم کورٹ نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق شیخ حسینہ کا تختہ الٹنے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے سینکڑوں مظاہرین نے ڈھاکہ میں سپریم کورٹ کا گھیراؤ کر کے چیف جسٹس عبیدالحسن سے مستعفی ہونے کا الٹی میٹم دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ مستعفی نہ ہونے کی صورت میں ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولا جائَے گا۔
مظاہرین کی یہ دھمکی کارگر ثابت ہوئی اور اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس بنگلادیش آج شام مشاورت کے بعد استعفیٰ دیدیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے دونوں ڈویژن کے ججز کے ساتھ فل کورٹ اجلاس طلب کیا تھا، تاہم مظاہرین کی جانب سے بغاوت قرار دیتے ہوئے عدالت کے محاصرے کا اعلان کیا گیا، احتجاجی مظاہرین کے اس اقدام کے بعد چیف جسٹس نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے مستعفی ہو نے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ کے بعد بنگلا دیشی چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے جسے انہوں نے تسلیم کرتے ہوئے آج مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان