ہری پور میں چھت گرنے سے

ہری پور میں چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق ،4زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
واقعہ تھانہ سرائے صالح کی حدود گھماواں گائوں میں پیش آیا جہاں مکان کی چھت گرنے سے پانچ بچے ملے تلے دب گئے ۔
ملبے تلے دب جانے والے بچوں میں 5سالہ نور فاطمہ جاں بحق ہو گئی جس کی نعش نکالی گئی جبکہ دیگر 4بچوں کو فوری طور پر ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا ۔
زخمیوں میں 15سالہ مریم بی بی 13سالہ حاجرہ بی بی 20سالہ نادیہ بی بی 9سالہ نور بی بی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق چھت حالیہ بارشوں کے باعث بوسیدہ ہو چکی تھی جس کے باعث گر گئی ۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ: ینگ ڈاکٹرز کا ہسپتالوں میں سیاسی مداخلت پر احتجاج کا اعلان