کئی ممالک میں زلزلہ

کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت کئی ممالک میں زلزلہ

ویب ڈیسک: امریکی ریاست کیلیفورنیا اور اسرائیل سمیت مشرق وسطی کے کئی ممالک میں زلزلہ ،کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی جس سے شہر کا مضافاتی علاقہ ایل سیرینو لرز اٹھا ۔
لزلے کے جھٹکے کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ایسٹجرمن ریسرچ سینٹر برائے جیو سائنسز کے مطابق اردن اور شام میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5جبکہ اسرائیل میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پولیس چالان، ٹول ٹیکسز میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج