ٹیکنوکریٹ کی حکومت

20ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے،شیخ رشید

ویب ڈیسک: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اپنا سامان باندھ رہی ہے،20ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگست اور ستمبر کے مہینے بہت بھاری ہوں گے،31اگست کا دن بہت اہم ہے جبکہ میں 31اگست سے مکمل فعال ہو رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ 20ستمبر تک ٹیکنوکریٹ کی حکومت آ سکتی ہے اور نئی حکومت کے حوالے سے انٹرویو بھی شروع ہو گئے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی کو ایکسٹینشن نہیں دے گا، شہباز شریف کے پاس کوئی پاور نہیں اور نہ اس کی کوئی سنتا ہے حکومت کی کارکردگی خاک ہو چکی ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک میں استحکام پارٹی آئی ہے لیکن اس پارٹی کو استحکام کے اسپیلنگ بھی نہیں آتے جو لوگ جیتے ہیں ان کو ایک پلاننگ کے تحت لایا گیامیرے ووٹ نکالے بھی گئے اور میں ہارا بھی ہوں اس لیے میں نے ہار تسلیم کی۔
انہوں نے کہا کہ اب جو کچھ ہونے جا رہا ہے وہ بہت غلط ہے، معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی سے گزارش کرتا ہوں کہ پولیس ہمارے گھروں سے بڑا مال لوٹ کر لے گئی ہے ہماری خواتین کا زیور، میری گھڑیاں اور میرے جوتے بھی لے گئے ہیں۔
پولیس نے 10لاکھ روپے لے کر 9مئی کے مقدمات میں نام ڈالے،16دفعہ وزیر رہنے والے نے 40 دن کا چلہ کاٹا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کا نصیرات کیمپ سمیت شام پر حملہ، 50 افراد شہید