عقیدہ ختم نبوت ایمان کا حصہ

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،مولانا عطاء الرحمن

ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس کے تحفظ کے لیے اسمبلیوں کے اندر اور باہر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
عالمی تحفظ ختم نبوت ضلع چارسدہ کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے ،شیح الحدیث مولانا محمد ادریس ،مولانا عزیز الرحمن ثانوی ،ہر طریقت مولانا خزاللہ جان،اور دیگر نے خطاب کیا ۔
مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ اور ایمان کا تحفظ فرض اور افضل ترین فعل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے قادیانیت کا مسئلہ چلا آ رہا ہے،انگریز سامراج کے دور میں جب یہ فتنہ اٹھا تو اکابرین جمعیت نے اس کے خلاف جدوجہد شروع کی اور جب مرزا قادیانی نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تو بھی ہمارے اکابرین اس کے خلاف ڈٹ گئے ۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اور اسمبلی کے فلور پر یہ مسئلہ اٹھا کر مولانا مفتی محمود اور دیگر علمائے کرام نے قادیانیوں کے ساتھ مناظرے کیے اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دے کر ان پر پابندیاں لگائیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوتیں یہودیوں اور قادیانیوں کو مضبوط کر کے مسلمانوں کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن جے یو آئی عقیدہ ختم نبوت اسلام اور آئین کے تحفظ کے لیے بہت برسر پیکارہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسلام عقیدہ ختم نبوت اور آئین کے تحفظ کے لیے علمائے کرام کا اسمبلیوں اور سیاست میں ہونا ضروری ہے ۔
جب تک ایک بھی ممبر اسمبلی موجود ہے کسی مائی کا لال بھی عقیدہ ختم نبوت سمیت دیگر اسلامی قوانین کو تبدیل نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ سربراہ کا اسرائیل کیخلاف کارروائیاں بڑھانے کا اعلان