جمرود و لوئردیر میں دہشتگردوں

جمرود و لوئردیر میں دہشتگردوں کے حملے، ہیڈ کانسٹیبل شہید

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جمرود و لوئردیر میں دہشتگردوں کے حملے، پولیس چیک پوسٹوں پر ہونے والے اس حملوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جمرود میں سخی پل پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، اس کے جواب میں بھرپور کارروائی کی گئی جس سے دہشتگرد فرار ہوگئے، اس حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جمرود تحصیل کمپاؤنڈ پر بھی دہشتگردوں نے حملہ کیا اور دستی بم پھینکے سمیت اس دوران فائرنگ بھی کی، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تحصیل کمپاؤنڈ میں تھانہ جمرود سمیت مختلف سرکاری دفاتر قائم ہیں۔
دوسری طرف لوئردیر کے علاقے جندول میں تھانا معیار کی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگرد ہینڈ گرینیڈ اور دیگر اسلحے سے حملہ آور ہوئے، اس دوران ایک ہیڈ کانسٹیبل سیاست خان شہید اور ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں جمرود و لوئردیر میں دہشتگردوں کے حملے، پولیس چیک پوسٹوں پر ہونے والے اس حملوں میں ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوامی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنا رہی ہے، شاہد خاقان