آزادی ہمیں قربانیوں کے بعد ملی

یہ آزادی ہمیں قربانیوں کے بعد ملی، والدہ سپاہی طارق محمود شہید

ویب ڈیسک: یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر سپاہی طارق محمود شہید کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تمام اہل وطن کو یوم آزادی مبارک ہو، یہ آزادی ہمیں قربانیوں کے بعد ملی، اس میں ہمارے بچوں، بزرگوں اور خواتین کا خون شامل ہے۔
یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر شہداء کے لواحقین کی جانب سے جاری خصوصی پیغام میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو آزاد ہوئے 77 سال مکمل ہو چکے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اس ملک خداداد کے حصول کیلئَے ہمارے بچوں، جوانوں اور بزرگوں نے جان کا نذارانہ پیش کیا۔
سپاہی طارق محمود شہید کی والدہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ آزادی ہمیں بہت مشکلوں اور قربانیاں کے بعد ملی، آزادی حاصل کرنے میں ہمارے بچوں، جوانوں، بزرگوں اور خواتین نے جان کا نذرانہ پیش کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بھی کئی جوان اس ملک کو آزاد رکھنے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، آج بھی کئی جوان سرحدوں اور بارڈرز پر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔
سپاہی طارق محمود شہید کے بھائی کا کہنا تھا کہ میری طرف سے تمام پاکستانیوں کو آزادی مبارک ہو، تمام فوجی جوان جو ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں، ان سب کو دلی آزادی مبارک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ آج اگر ہم آزاد ہیں تو اس میں بڑا کردار ان جوانوں کا ہے جو سرحدوں پر ہماری اور ملک خداداد کی حفاظت کیلئے اپنے گھروں سے دور ہیں۔
شہید سپاہی کے والد کا کہنا تھا کہ اس آزادی کے حصول کیلئے ہم نے بیش بہا قربانیاں دیں، مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جو اس ملک کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت اپنی جان دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ آزادی ہمیں قربانیوں کے بعد ملی، اس میں ہمارے بچوں، بزرگوں اور خواتین کا خون شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ