ہمیشہ اپنے ملک کیساتھ کھڑے رہینگے

ہم ہمیشہ اپنے ملک کیساتھ کھڑے رہینگے، طلبہ کا یوم آزادی پر پیغام

ویب ڈیسک: ملک کے 77 ویں یوم آزادی پر طلبہ کی جانب سے خصوصی پیغام جاری کیا گا، طلبہ نے کہا کہ پاکستان نام ہے علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر اور قائد اعظم کے عزم و استقلال کا، اس کے حصول کیلئے نہ صرف بڑوں نے بلکہ طلبہ نے بھی پیش بہا قربانیاں دیں۔ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کیساتھ کھڑے رہینگے۔
باچا ِخان یونیورسٹی کے طالب علم حسیب شاہ نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ملک کے مختلف علاقوں کی طرح خیبر پختونخوا مین بھِی کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن خیبر پختونخوا کے طلبہ نے کہا کہ پاکستان ایک نعمت ہے جو اللہ تعالی کے فض و کرم اور ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں سے ہمیں ملا۔
وومن یونیورسٹی صوابی کی طالبہ روحا بی بی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان ایک خوشحال اور پرامن ملک ہے اور یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، سوات یونیورسٹی کے طالب علم سیدامین نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
پشاور یونیورسٹی ے محمد طلحہ کا کہنا تھا کہ ہم آج اس ملک میں خود مختار اور آزاد زندگی گزار رہے ہیں، ہزارہ یونیورسٹی کی فرحین نور ملک نے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اس وطن کی مٹی کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔
باچا خان یونیورسٹی کے سٹوڈنٹ محمد شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام اور پاک فوج یکجا ہو کر فتنۃ الخوارج کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے اکھاڑ کر پھینک دیں گے، خیبرلاء کالج کی سٹوڈنٹ پلوشہ نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اس ملک کی حفاظت کیلئے ہم اپنی جانیں بھی قربان کر دیں گے۔
ٕطلبہ نے کہا کہ اس ملک کے حصول کیلئے نہ صرف بڑوں نے بلکہ طلبہ نے بھی پیش بہا قربانیاں دیں۔ آج کے دن عہد کرتے ہیں کہ ہم ہمیشہ اپنے ملک کیساتھ کھڑے رہینگے۔

مزید پڑھیں:  امن و امان کا قیام بڑا چیلنج،مل کرکام کرنےکی ضرورت ہے:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا