دیربالا میں آزادی کا دیوانہ

دیربالا میں آزادی کا دیوانہ قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا

ویب ڈیسک: یوم آزادی پر جہاں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے وہیں ضلع دیربالا میں آزادی کا دیوانہ قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا۔
شفیق خان نامی شخص قومی پرچم کے رنگوں سے بنے لباس میں ملبوس بازار میں چکر لگاتا رہا، اس دوران اس نے مختلف مقامات پر تصاویر بھِی بنوائیں۔
ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شفیق خان نامی اس شخص کے سر پر قومی پرچم کا تاج بھی سجا ہوا ہے۔
اس دوران جشن آزادی کی خوشی میں سینکڑوں کا قافلہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہا ہے۔
یاد رہے کہ یوم آزادی پر جہاں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے وہیں ضلع دیربالا میں آزادی کا دیوانہ قومی پرچم کے رنگ میں رنگ گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ملکی معاشی صورتحال میں غریب طبقہ پس کر رہ گیا ہے، لیاقت بلوچ