ملکی دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم

مسلح افواج کا ملکی دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ

ویب ڈیسک: پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے ملکی دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت، اقدار کے دفاع کے ساتھ محنت سے حاصل آزادی کو محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اقدار کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔
یوم آزادی پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی جانب سے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ اہم موقع مسلمانوں کے ایک علیحدہ وطن کے دیرینہ خواب کی تعبیر کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج ملک کی جدوجہد میں حصہ لینے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری، علاقائی سالمیت، اقدار کے دفاع کے ساتھ ساتھ محنت سے حاصل آزادی کو محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج قوم کی طرف سے ان پر کیےگئے اعتماد کوبرقرار رکھتی ہیں، اس موقع پر مسلح افواج کی جانب سے ملک کے دفاع کے لئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  سنگجانی جلسہ،پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کامقدمہ درج کرنےکافیصلہ