بیلسٹک میزائل روس کو دینے

بیلسٹک میزائل روس کو دینے پر امریکہ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

ویب ڈیسک: اسرائیل کو بچاتے بچاتے خود امریکہ میدان میں آ گیا، بیلسٹک میزائل روس کو دینے پر امریکہ کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی ایسے وقت میں دی گئی جبکہ اسرائیل پر بڑے حملے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
امریکہ نے باضابطہ طور پرخبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل دیے تو سنگین نتائج بھگتنے کیلئَے تیار رہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا کی طرف سے روس کو ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی منتقلی کی اطلاعات کا نوٹس لیا گیا ہے، اس حوالے سے امریکہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کی طرف سے ایسی سرگرمی ان کوششوں کے برعکس ہو گی جو ایران امریکہ کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کے لیے کر رہا ہے۔
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ امریکہ یورپی اتحادیوں کے ساتھ اس سلسلے میں رابطے میں ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ہم نے بھرپور ردعمل دینا ہے۔
اس سلسلے میں امریکہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ روس کو بیلسٹک میزائل دینے پر ایران کے لیے ہمارا ردعمل بڑا اور انتہائی سنگین ہوگا۔
امریکی ترجمان کے مطابق ایران کی بیلسٹک میزائل روس کو دینا یوکرین میں جاری جنگی جارحیت کو ڈرامائی طور پر بڑھاوا دینے کا باعث بنے گا۔
اس کے برعکس امریکہ اسرائیل کو بھرپور انداز سے سپورٹ کر رہا ہے یہ جانتے ہوئے بھی کہ فلسطینیوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی گئی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے امریکہ یاترا کیے دوران انہیں خوب ندامت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ایوان میں ان کی تقریر کو انتہائِ نفرت انگیز قرار دیدیا گیا۔
امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس خود اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کے خلاف ہیں جبکہ دوسری طرف جنگ بندی کا مطالبہ بھی کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرٹیکل 63اے تشریح کے فیصلے کیخلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی