غیرملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی

اسلام آباد میں غیرملکی خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا ، خاتون کو نامعلوم افراد ہاتھ پائوں باندھ کرسیکٹرجی 6کے علاقے میں پھینک گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا جہاں ہاتھ پائوں بندھی غیرملکی خاتون سیکٹرجی 6 کے علاقے میں ملیں۔
متاثرہ خاتون نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ مجھ پر پانچ روزتک جنسی تشدد کیا جاتا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق 28سالہ غیرملکی خاتون کا تعلق بلجیم سے ہے جنہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
دوسری جانب پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی نشاندہی پرملزم گرفتارکرلیا۔
دوران تفتیش ملزم تمیز الدین کی نشاندہی ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم تمیزالدین تھانہ آبپارہ کی حدود کی جی سکس کا رہائشی ہے، تمیز الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون ذہنی مریضہ ہے۔
دوسری جانب پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کے پاس اپنے شناختی کاغذات اور سفری دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں:  63اے نظرثانی،حکومت اور پیپلزپارٹی کی حمایت، پی ٹی آئی کی مخالفت